دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو شکست
دینے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) میں بڑے پیمانے پر گڑبڑی
کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے عام آدمی پارٹی
کا 25
فیصد ووٹ اکالی۔بی جے پی اتحاد کو منتقل کیا گیا۔پنجاب میں پارٹی کو ملی زبردست شکست پر آج یہاں پریس کانفرنس میں عام آدمی
پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرانے پر
سوال اٹھائے۔